کوئٹہ،گیس لیکیج کے باعث دھماکہ،4 بچے جھلس کر زخمی

پیر 24 نومبر 2014 20:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں 4 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو علی الصبح پشتون آباد کے علاقے بلوچ خان چوک پر محمد رمضان نامی شخص کے گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 بچے فرزانہ بی بی ، مزمل ، محمد طلحہٰ اور عارفہ بی بی جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر بی ایم سی منتقل کردیا گیا ۔