چکوال، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہلکی پھلکی ہلچل شروع ہوچکی ،

متوقع امیدواروں نے اپنے گھروں کی بیٹھکوں کے دروازے کھول دیئے ،رابطہ مہم شروع

پیر 24 نومبر 2014 20:22

چکوال(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہلکی پھلکی ہلچل شروع ہوچکی ہے۔ اور متوقع امیدواروں نے اپنے گھروں کی بیٹھکوں کے دروازے کھول دیئے ہیں اور رابطہ مہم بھی شروع کر دی ہے۔ ضلع چکوال میں مختلف سیاسی جماعتوں نے پہلے ہی اپنا ابتدائی ہوم ورک مکمل کر رکھا ہے۔ مقابلہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں اور سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس گروپ کے درمیان ہی ہوگا، باقی سیاسی جماعتیں اپنی ایڈجسٹمنٹ ان دونوں بڑے متحرب گروپوں کے درمیان ہی کریں گی۔

(جاری ہے)

تحریک خدام اہلسنت اور جمیعت اہلحدیث مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا ساتھ دیں گے جبکہ مسلم لیگ ن مخالف قوتیں سردار غلام عباس کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کریں گی۔ پاکستان تحریک انصاف نے بھی اپنے زیادہ سے زیادہ امیدوار میدان میں اتارنے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ پیپلزپارٹی ابھی تک اپنے آپ کو حرکت نہیں دے سکی اور وہ تیس نومبر کو بلاول بھٹو کی لاہور آمد اور وہاں سے ملنے والی گائیڈ لائن کے انتظار میں ہے۔ مسلم لیگ ق کا مستقبل حافظ عمار یاسر سے وابستہ ہے، پہلوان گروپ شیخ وقار علی نے بھی اپنی دھواں دھار رابطہ عوامی مہم شروع کر رکھی ہے بہرحال بلدیاتی بنیادوں پر ہونے کے امکانات ہیں لہٰذا ضلع چکوال کے مقامی دھڑوں میں توڑ پھوڑ کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :