5 دسمبر تک چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہ کی گئی تو الیکشن کمیشن غیر فعال ہوجائے گا، الیکشن کمیشن

پیر 24 نومبر 2014 20:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 5 دسمبر تک چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہ کی گئی تو الیکشن کمیشن غیر فعال ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو سپریم کورٹ کی طرف سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی خدمات واپس لینے کا حکم نامہ جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن حکام نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی غیر موجودگی میں ان فیصلوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ 5 دسمبر تک چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی جائے ورنہ الیکشن کمیشن غیر فعال ہوجائے گا۔(ق ن)