پشاور ، پولیس کا جعلی کرنسی بنانیوالوں پر چھاپہ ، دو ملزمان گرفتار ، جعلی کرنسی برآمد

پیر 24 نومبر 2014 20:15

پشاور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) پشاور پولیس نے جعلی کرنسی بنانے والے پر چھاپہ لگا کر دو ملزمان گرفتار جعلی کرنسی برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اپریشن پشاور نجیب الرحمن خان کو با خبر زرائع سے اطلاع ملی کہ تھانہ خان رازق کے حدود محلہ جنگی گل پریس ماکیٹ میں کچھ افراد جعلی کرنسی بنانے میں مصروف ہیں اس اطلاع پر ایس پی سٹی ڈاکٹر مصطفی تنویر کی زیر قیادت DSP سٹی گل نواز خان ،SHO تھانہ خان رازق شہید بمعہ نفری پولیس پر مشتمل ٹیم نے گل پریس مارکیٹ میں چھاپہ لگا کر ملزمان جمال ولد گل محمد سکنہ اخون آباد،شاہد ولد زیارت گل سکنہ گلبہارکو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ٹو ٹل 7000 جعلی کرنسی اور کرنسی بنانے والا پریس پلیٹ برآمد کرلی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :