پشاور سے ہزاروں افراد نے اجتماع عام میں شرکت کرکے اجتماع کو کامیاب بنایا، دن رات ایک کرکے اجتماع کی کامیابی پر کارکنان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، اجتماع سے ثابت ہوا کہ عوام اسلامی اور خوشحال پاکستان چاہتے ہیں ،

امیر جماعت اسلامی پشاور صابرحسین اعوان اور ضلعی جنرل سیکرٹری خالدوقاص چمکنی کا مشترکہ بیان

پیر 24 نومبر 2014 20:15

پشاور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبر قومی اسمبلی صابرحسین اعوان اور ضلعی جنرل سیکرٹری خالدوقاص چمکنی نے کہا ہے کہ پشاور سے ہزاروں افراد نے اجتماع عام میں شرکت کرکے اجتماع عام کو کامیاب بنایا، دن رات ایک کرکے اجتماع عام کو کامیاب بنانے پر کارکنان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، اس اجتماع عام ثابت ہوا کہ عوام اسلامی پاکستان چاہتے اور خوشحال پاکستان کے لیے بھر پور جدوجہد کریں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ عت اسلامی اب امید کی کرن ہے اور کامیاب اور تاریخی اجتماع کے بعد اب مستقبل جماعت اسلامی کا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا یہ تاریخی اور کامیاب اجتماع عام ملکی سیاست کا خصوصا اور پورے خطے کا عموما رخ بدلے گا اور ملک اور پورے خطے میں پائی جانے والی بد امنی کی فضاء کے خاتمے اور خوشحال اور اسلامی پاکستان کی نوید ثابت ہوگا۔