پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا

پیر 24 نومبر 2014 20:14

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے آج ہونیوالے انتخابات کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیاپشاور ہائیکورٹ کے جسٹس یحی آفریدی اور جسٹس یونس تہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پٹیشنر سینیٹر غلام علی کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں انہوں نے موقف اختیاکیا کہ ان کا نام ووٹر لسٹ میں شامل ہیں تاہم انہیں نہیں بلایا گیا حالانکہ وہ خیبر پختونخواہ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اور قمر زمان جنرل سیکرٹری ہیں جبکہ ان افراد کو اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کاحق دیاگیا ہے جوپہلے ہی سے عدالت نے انہیں نااہل قراردیا ہے ،درخواست میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات رکوانے کی بھی استدعاکی گئی تھی دو رکنی بنچ نے سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے آج لاہور میں ہونیوالے انتخابات کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا-جبکہ کیس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی