اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے حوالے سے پنجاب کے مختلف اضلاع کا شیڈول جاری

پیر 24 نومبر 2014 20:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری اور جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے یکم دسمبر سے لے کر پندرہ دسمبر تک اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے حوالے سے پنجاب کے مختلف اضلاع کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق یکم دسمبر کو چکوال، 2 دسمبر راولپنڈی، 3 دسمبر جہلم، 4 دسمبر گجرات ،5 دسمبر اٹک ،6 دسمبر گوجرانوالہ، 7 دسمبر حافظ آباد ، 8 دسمبر ساہیوال، 9 اور 10دسمبر فیصل آباد ،11 دسمبر ٹوبہ ٹیک سنگھ، 12 دسمبر جہلم ، 13 چکوال، 14 بہاولپور،15 دسمبر رحیم یارخان سے پارٹی عہدیداران ،کارکنان ، سٹیک ہولڈر اور ٹکٹ ہولڈراسلام آباد دھرنے میں شرکت کریں گے، شیڈول کے مطابق ہر روز پنجاب کے ایک ضلع سے عہدیداران اسلام آباد دھرنے شریک ہو ا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :