پشاور، اسلحہ سکینڈل کیس ، احتساب عدالت نے 6اعلی پولیس حکا م کوسمن جاری کرنے کی درخواست خارج کردی

پیر 24 نومبر 2014 20:08

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پشاور کی احتساب عدالت نے اسلحہ سکینڈل کیس میں چھ اعلی پولیس حکا م کوسمن جاری کرنے کی درخواست خارج کردی۔نیب خیبر پختونخواہ نے اسلحہ سکینڈل کیس میں چھ حاضر سروس ڈی آئی جی بشمول کمانڈنٹ ایف سی کوکیس میں سمن کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

نیب نے سابق آئی جی پی ملک نوید اور سابق وزیراعلی کے بھائی غزن ہوتی سمیت ان کے رشتہ دار رضا علی خان کوپہلے ہی گرفتارکرچکے ہیں اور وہ اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں پیر کے روز احتساب کے جج ابراہیم خان نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی جانب سے ڈی آئی جی کو سمن کرنے کی درخواست خارج کردی اورگرفتارملزمان سے تفتیش مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :