Live Updates

عائشہ گلالئی کی اسفندیار ولی کے بیانات کی شدید مذمت،

پختون روایات میں کوئی لیڈر دھماکے سے ڈر کر علاقہ نہیں چھوڑتا،سٹیٹس کو کی ساری جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتی،عائشہ گلالئی

پیر 24 نومبر 2014 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) تحریک انصاف کی صوبائی ترجمان عائشہ گلالئی نے اسفندیار ولی کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسفندیار ولی کو معلوم ہونا چاہئے کہ پختون روایات میں کوئی لیڈر ایک دھماکے سے ڈر کرعلاقہ نہیں چھوڑتاایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپنے دور میں پختونوں کو دھماکوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر اسلام آباد اور لندن بھاگ جانے والوں نے اپنے لئے اثاثے بنائے آج وہ بھلا کس منہ سے پختونوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ لوگ امریکی ڈالر لیکر ان ہی کی پالیسی چلاتے رہے انہوں نے آفتاب شیرپاؤ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ ذاتی تعصب سے نکل کر قوم کی مفاد کی بات کرے انہوں نے کہاکہ نیاء خیبر پختونخوا بن چکا ہے تبدیلی آرہی ہے سٹیٹس کو کی ساری جماعتیں ملکر بھی تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتی انہوں نے کہاکہ اگر روایتی سیاسی قوتوں سے جان چھڑانی ہے تو 30نومبر کو پوری قوم اسلام آباد پہنچے ۔عائشہ گلالئی نے کہاکہ اسفندیار ولی کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ عمران خان ہی تھے جو پختونوں کے حقوق کے لئے وزیرستان گئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات