پاک ویلزڈاٹ کام کی جانب سے اسلام آباد میں گاڑیوں کی سب سے بڑی نمائش کا انعقاد

پیر 24 نومبر 2014 20:02

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پاک ویلزڈاٹ کام (PakWheels.com )کے زیراہتما م فاطمہ جناح پارک میں تیسری سالانہ اسلام آباد آٹو شوکا کامیاب انعقاد کیاگیا ۔اتوارکے روزگاڑیوں کی یہ نمائش دوپیر 11 بجے شروع ہوئی اوراختتامی تقریب شام 7بجے کے بعد بھی دیر تک جاری رہی۔ اسلام آباد کی تاریخ کی سب سے بڑی آٹو شو میں 300 سے زائد خصوصی گاڑیوں بشمول تاریخی و پرانی گاڑیاں، کلاسک کاروں، 4x4 آف روڈرز، ایگزوٹکس ، سپورٹس کاروں اور موٹرسائیکلوں کی نمائش کی گئی جبکہ فیملی اوربچوں کیلئے صحت منداور رنگارنگ تفریحی مقابلے بھی یونٹ کا حصہ تھے۔

یہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں متعدد کامیاب آٹوشوزکے علاوہ 2012 اور 2013 کے دوران پاک ویلزکی اسلام آباد میں منعقدکی گئیں دلچسپ وحیرت انگیز نمائشوں کا ایک تسلسل تھا۔

(جاری ہے)

ونٹیج اینڈ کلاسک کارکلب آف پاکستان کے صدراور بانی محسن اکرام کی قیاد ت میں کراچی، لاہور اوردیگر بڑے شہروں سے گاڑیوں کے شاندار بیڑے نے بھی نمائش میں شرکت کی جبکہ دیگربڑے شہروں سے معروف کارکلبزنے بھی آٹوشو میں بھرپورحصہ لیا۔

آٹوموبائل کی یہ دلچسپ نمائش جوشیلے نوجوانوں کیلئے کسی یادگارموقع سے کم نہیں تھی دوسری جانب شرکاء کے پوری فیملیز کی تفریح کیلئے بھی متعدد سرگرمیوں کا بندوبست کیا گیا تھا۔ PakWheels کی طرف سے سجائی گئی اس شانداراوردلچسپ نمائش کا مقصد پاکستان میں آٹو انڈسٹری کوپھلنے پھولنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔ گاڑیوں کی اس حیرت انگیزنمائش کا ایک اورمقصدنوجوان شائقین کو سڑکوں پرکارریس اور لاپرواہ ڈرائیونگ کے خطرات سے بھی دوررکھنا تھا۔

آٹوشو کو وارد ٹیلی کام، شیل پاکستان، پاک سوزوکی، ماوٴنٹین ڈیو اور اٹلس بیٹری کی طرف سے سپانسر کیا گیا تھا۔ اسلام آباد آٹو شو نے نمل کالج اور شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کو قابل قدر حمایت فراہم کرنے کا وعدہ کیا کیونکہ ان اداروں کی پاکستان میں کام کرنے والی خیراتی تنظیموں کی حیثیت سے بڑااحترام کیا جاتا ہے۔ PakWheels.com کے چیئرمین سنیل سرفرازمنج کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اب تک کے سب سے بڑے آٹو شو میں شرکاء کی جانب سے جو زبردست رد عمل سامنے آیا وہایک خوشگوارکامیابی سے کم نہیں تھی کیونکہ یہ پاک ویلزکی زبردست ترقی اورارتقاء کی بھرپورعکاس کرتی ہے ۔

ہم پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں آٹو شوزکا انعقاد جاری رکھیں گے کیونکہ اب تک منعقدکئے جانیوالے آٹوشوز نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے ہزاروں شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کیاہے۔انھوں نے کہا کہ ہم شہریوں بالخصوص نوجوانوں کیلئے صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کرنے پرتمام سپانسرز کے شکرگزار ہیں۔تقریب کے پریمیم سپانسرزاورپارٹنرز نے بھی عام لوگوں کیلئے متعدددلچسپ مقابلے منعقد کئے اورجیتنے والوں میں قیمتی انعامات تقسیم کئے۔ فیملیزاوربچوں کی تفریح، کارپارکنگ اورکھانے پینے کے سٹالوں کیلئے بھی موزوں انتظامات کئے گئے تھے جس کے باعث ایونٹ میں عوام نے بھرپور اور یادگار وقت گذارا۔

متعلقہ عنوان :