کمشنر لاہور راشد محمود لنگڑیال اور اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاسمن آباد گول چکر پر واقع ہسپتال کا دورہ

پیر 24 نومبر 2014 19:59

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ سمن آباد کا 25 بستروں پر مشتمل ہسپتال اپریل میں فعال ہو جائے گا، اس ہسپتال کا گرے سٹکچر تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور یہ ہسپتال جلد سمن آباد کے لوگوں کے لیے طبی سہولتوں کے اعتبار سے بہترین اضافہ ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے سمن آباد گول چکر پر واقع ہسپتال کے تعمیری کام کی رفتار کے جائزے کے لیے کئے جانے والے دورہ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال میں گائنی، پیڈز، سرجری، ریڈیالوجی اور پیتھالوجی کے یونٹ کام کریں گے جن میں ماہر فزیشن اور سرجنز کی تعیناتی کی جائے گی۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو اس دورہ کے موقع پر ای ڈی او ورکس لاہور نے ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے موقع پر بریفنگ دی۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے سمن آباد ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال کے علاوہ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر ) عثمان اور مسلم لیگی رہنما اختر رسول بھی موجود تھے۔