Live Updates

چینی سرمایہ کاری سے پاکستان اور چین کی دوستی اور بھی مضبوط ہو گی ،احسن اقبال،

دنیا صنعتی انقلاب کے بعد سائنس اور کے انقلابی دور سے گزر رہی ہے ، تیس نومبر سے کوئی خطرہ نہیں، تحریک انصاف والے پہلے خیبر پختونخواہ میں تبدیلی لائیں

پیر 24 نومبر 2014 19:50

نارووال(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) وفاقی وزیر پلانگ و ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاری سے پاکستان اور چین کی دوستی اور بھی مضبوط ہو گی اور ملک میں سیاسی استحکام میں اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس جمنیزیم ہا ل میں حکومت پنجاب کی طرف سے ذہین طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا صنعتی انقلاب کے بعد سائنس اور کے انقلابی دور سے گزر رہی ہے ۔

قوم کے ذہین طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کر کے نوجوان نسل کو ترقی یافتہ دنیا کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا حکومت کے انقلابی ویثرن کا حصہ ہے۔ خوابوں کی تعبیر کے لئے محنت کے ساتھ اللہ سے رشتہ مضبوط کرنا ہوگا کسی بھی ملک کی ترقی انکی پالیسیوں کا تسلسل ہوتا ہے کنٹینر پر کھڑے ہو کر تبدیلی نہیں آتی تحریک انصاف والے پہلے خیبر پختونخواہ میں تبدیلی لائیں، تیس نومبر سے کوئی خطرہ نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر تبدیلی لانی ہے تو پہلے جہالت ، غربت، دہشت گردی اور بے روز گاری کو گو کہنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ذہین طلبہ و طالبات پاکستان کا سرمایہ ہیں انکو تعلیم کی سہولیات کی فراہمی اور لیپ ٹاپ کی تقسیم سے نوجوانوں کے مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن کے دماغ بہتر آئیڈیاز بنائے گی جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ا حکومت پاکستان آئندہ سالوں میں پورے پاکستان میں لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی اور ہر ضلع کے اند ریونیورسٹی بنائی جائے گی ۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ ہم نے ملک سے وی آئی کلچر کے خاتمے کا آغاز کر دیا ہے اور اب وی آئی پیز کوئی خاص طبقہ اشرافیہ نہیں بلکہ وطن عزیز کے ذہین ،ہونہار اور محنتی طلباء طالبات ہمارے وی آئی پیز ہیں اور آج کی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی پالیسی کے عین مطابق آج پولیس کا چاک وچوبند دستہ ہمارے ان ذہین طلباء طالبات کو سلامی دے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے ضلع نارووال میں یونیورسٹی آف گجرات اور یونیورسٹی آف ائجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے نارووال کیمپسز کے آغاز، کامرس کالج نارووال کی اپ گریڈیشن اور ضلع بھر میں لاہور کے معیار کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے ذریعے ضلع نارووال میں انقلاب بر پا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپس کی فراہمی کر کے ان پر کوئی احسان نہیں کر رہی بلکہ اس تمام عمل میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو اولیت دی گئی ہے ۔

ان لیب ٹاپس کے استعمال سے طلباو طالبات کو اپنی علمی صلاحیتوں کومزید اجاگر کرنے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ دنیا اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ترین تحقیقات تک فوری اور باسہولت رسائی میں مدد ملے گی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت تعلیم کے میدان میں کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ دینے کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی بہتر تعلیمی تربیت کے ساتھ ساتھ انکی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں۔

ڈی سی او نارووال سید نجف اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر کی ذاتی کوششوں کی وجہ سے ضلع نارووال نے تمام شعبوں ،بالخصوص شعبہ تعلیم میں جوترقی کی ہے ،اپنی مثال آپ ہے۔ ڈی سی اونے وفاقی وزیرکو بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے مکمل میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ضلع نارووال کے 1584 ذہین طلباء و طالبات کویہ لیپ ٹاپ دیئے جار ہے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات