اوچ پاور پلانٹ سے نصیرآباد کے عوام کو بجلی کی فراہمی کیلئے وعدہ پورا کررہے ہیں،حاجی محمد خان لہڑی

پیر 24 نومبر 2014 19:46

ڈیرہ مرادجمالی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ اوچ پاور پلانٹ سے نصیرآباد کے عوام کو بجلی کی فراہمی کیلئے ہم نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کررہے ہیں 220کے وی گریڈ اسٹیشن کی تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے اور بہت جلد اس کی تعمیر ممکن ہوگی انہوں نے کہاکہ ہم وعدہ خلافی اور سیاسی دروغ گوئی سے کام نہیں لیتے ہم عوام کے نمائندے ہیں اور عوام ہی کی فلاح وبہبود ہمارا مطمع نظر ہے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا ہے اور مزید کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے تشکیل دیئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرچکے ہیں اور معاشی واقتصادی حوالے سے آئندہ چند سالوں میں ملک دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہوگا انہوں نے کہاکہ ہمارے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں اور اپنے حلقے کے لوگوں کی مشاورت سے ترقیاتی عمل مزید جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :