ڈیرہ مرادجمالی ‘ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور تین سالہ بیٹی کو قتل کردیا

پیر 24 نومبر 2014 19:46

ڈیرہ مرادجمالی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مرادجمالی کے حدود میں گل محمد نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور تین سالہ بیٹی کو قتل کردیا ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مرادجمالی کے حدود گوٹھ عظمت خان بگٹی میں ملزم گل محمد نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماة گل پری اور تین سالہ بیٹی صفیہ بی بی کو قتل کردیا پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے پولیس کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :