Live Updates

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا معروف شاعر، ادیب پروفیسر احمد عقیل روبی کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 24 نومبر 2014 19:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف شاعر، ادیب پروفیسر احمد عقیل روبی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ احمد عقیل روبی کی ادب کے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :