پختونخواہ کا مفاد پہلے، کالاباغ ڈیم پر قائل کرنے کی ہر کوشش کرینگے،اس مسئلہ پر سیاست کیخلاف ہیں، اسفند یار ولی کے اور ہمارے بزرگوں میں مثالی تعلقات تھے جنہیں متاثر نہیں ہونے دینگے ،ڈیم کی بات کسی ایک صوبہ نہیں پورے ملک کے مفاد میں کر رہے ہیں تاکہ غریب عوام کو بجلی 24گھنٹے اور 3روپے یونٹ مل سکے ،وزیرستان کے آئی ڈی پیز ہمارے بھائی ہیں، ان کی قربانیاں ملک و قوم کیلئے ہیں جنہیں مشکلات سے نکالنا ہر پاکستانی کا فرض ہے ،
مسلم لیگ(ق) کے سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی کابیان
پیر 24 نومبر 2014 19:40
لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) مسلم لیگ(ق) کے سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت خیبرپختونخواہ صوبہ کے مفاد کو سب پر اولیت دیتی ہے، کالاباغ ڈیم پر اے این پی کی قیادت کے علاوہ دوسرے صوبوں کے تحفظات اور غلط فہمیاں دور اور انہیں قائل کرنے کی ہر کوشش کرینگے، اس کیلئے ان کے پاس بھی جائیں گے، ہماری جماعت اور ہم اس مسئلہ پر سیاست کے یکسر کیخلاف ہیں، اسفند یار ولی کے اور ہمارے بزرگوں میں مثالی تعلقات تھے جنہیں متاثر نہیں ہونے دینگے۔
انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ہم کالاباغ ڈیم بنانے کی بات کسی ایک صوبہ نہیں بلکہ پورے ملک کے مفاد میں کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کے غریب عوام کو چوبیس گھنٹے 3 روپے فی یونٹ بجلی اور آبپاشی کیلئے وافر پانی مل سکے جس سے موجودہ اراضی بنجر ہونے سے بچ جائے گی اور تھر، تھل اور چولستان سمیت چاروں صوبوں میں بنجر زمینیں بھی آباد ہوں گی جس سے نہ صرف غریب کسان، محنت کش، صنعتی مزدور بلکہ صوبے اور اس کے نتیجہ میں پاکستان خوشحال ہو گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.