کراچی ،خواجہ اجمیر نگری سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

پیر 24 نومبر 2014 19:37

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) پولیس نے خواجہ اجمیر نگری میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے کہاہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت امام بارگاہوں اور پولیس موبائل پر دستی بم حملوں میں بھی ملوث ہیں جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے، پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :