نواز شریف اور زرداری ٹولے کی کرپشن بے نقاب ہو چکی ہے، بار بار کرسی اقتدار کے مزے لوٹنے والی دونوں سیاسی جماعتوں نے ملکی صنعت اور تجارت کا بیڑا غرق کر دیا، لاکھوں مزدور اور کسان بے روز گار ہو کر انتہائی کسمپرسی کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں

چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ کی جناح کالونی سیکرٹریٹ میں گفتگو

پیر 24 نومبر 2014 19:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری ٹولے کی کرپشن بے نقاب ہو چکی ہے، بار بار کرسی اقتدار کے مزے لوٹنے والی دونوں سیاسی جماعتوں نے ملکی صنعت اور تجارت کا بیڑا غرق کر دیا، لاکھوں مزدور اور کسان بے روز گار ہو کر انتہائی کسمپرسی کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں۔

وہ پیر کو پاکستان نیشنل مسلم لیگ عہدیداروں سے جناح کالونی سیکرٹریٹ میں گفتگو کررہے تھے۔فاقے غریب عوام کا مقدربن چکے ہیں ۔مہنگائی بے روز گاری ‘ غربت اور بجلی و گیس کے بحرانوں کا خاتمے کے دعوے کرنے والوں نے ہر چیز کا خاتمہ کرنے کے لئے کرپشن اور لوٹ مار عام کر دی ہے ۔اگر حکمران مزید کچھ دیر رہے گا ۔

(جاری ہے)

پھر کچھ بھی نہیں بچے گا۔ عوام اپنے حقوق کے اٹھ کھڑی ہوئی ہے ۔

اب حکمرانوں کو اقتدار چھوڑنا ہوگا ۔ 2015 الیکشن کا سال ہے ۔ پاکستان نیشنل مسلم لیگ الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ خزانہ خالی جبکہ عیاشیوں کو دوام دینے کے لئے آئی ایم ایف سے قرضوں کی بھر مار کرکے عوام کو مزید مقروض کر دیا گیا ہے ۔کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو پونے دو سال میں ہی گنگال کر دیا ہے ۔ وسائل کے دعوے کرنے والوں نے مسائل سے انبار لگا رکھے ہیں ۔

بجلی ‘گیس ‘ بے روزگاری اور لاقانونیت کا اژدھا قوم کو تیری سے نگل رہا ہے ۔ لاکھوں مزدور بے روز گار ہو چکے ہیں کاروبار و تباہ و برباد ہو چکا ہے جبکہ انڈسٹری بند ہو چکی ہے ۔اب حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ بچی کچھی انڈسٹری کو تالا فراہم کردیں ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی بے روز گاری ملک میں سرطان کی طرح پھیلنا شروع ہو گئی ہے ۔ تاجراور صنعتکار اپنا کاروبار جاری رکھنے کے لئے اپنے سردھڑ کی بازی لگا رہے ہیں جبکہ کھاد ‘ بجلی ‘ ڈیزل اور ادویات و بیج مہنگا ہونے کی وجہ زمیندار زراعت کو جاری رکھنے سے قاصر ہو چکا ہے ۔

مہنگائی اور ٹیکسز کا مقابلہ کرنے کی وجہ سے بعض تاجر اور صنعتکار اپنے کاروباری کو خیر باد کہہ دے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ روز بروز لوڈشیڈنگ سے مفلسی کے سائے بڑھتے جارہے ہیں ۔ آئے روز ڈکیتی ‘ رہزانی کی وارداتوں نے شریف شہریوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر رکھا ہے ۔