چنیوٹ ،ٹریکٹر ٹرالی نے سٹرک کراس کرتی خاتون کو کچل دیا

پیر 24 نومبر 2014 19:34

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء)ٹریکٹر ٹرالی نے سٹرک کراس کرتی خاتون کو کچل دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنگو موڑ کی رہائشی پچاس سالہ مونداں بی بی زوجہ محمد یار امین پور روڈ پر سٹرک کراس کررہی تھی کہ مخالف سمت سے آنیوالی تیز رفتار ٹریکڑٹرالی نے اسے کچل دیا جس کے نتیجہ میں مونداں بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی جس کی نعش ریسکیو 1122کے عملہ نے اس کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال پہنچادی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے لی اور تفتیش شروع کردی ہے ۔