چیف کمشنر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے اشیا ء خو ردو نو ش کی کنٹر ول ریٹ پر فراہمی کیلئے مہم تیز کر دی

پیر 24 نومبر 2014 19:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) چیف کمشنر اسلام آ باد ذوالفقار حید ر خا ن کی ہدایت پر ضلعی انتظا میہ نے شہر ی اور دیہی علا قوں میں اشیا ء خو ردو نو ش کی کنٹر ول ریٹ پر فراہمی اور شہر یو ں کو بھر پو ر ریلیف فراہم کر نے کے لیے جا ری مہم مزید تیز کر دی ہے۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر زاور مجسٹر یٹس پر مشتمل پر ائس چیکنگ ٹیموں نے گزشتہ چار ماہ میں گر اں فروشوں کو مجمو عی طو ر پر 24لا کھ94ہزار روپے جر مانہ کیا ہے۔

چیف کمشنر اسلام آ باد نے ضلعی انتظا میہ کو ہد ایت کی ہے کہ دیہی اور شہر ی علا قوں میں سبز ی ، فروٹ اور اشیا ء ضر وریہ کی قیمتو ں پر کڑ ی نظر رکھی جا ئے اور ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنا یا جا ئے۔ دریں اثنا ء ڈپٹی کمشنر اسلام آ باد مجا ہد شیر دل نے بتا یا کہ ڈسٹر کٹ فوڈ ڈیپارٹمنٹ اسلام آ باد کی ٹیمیں سبزی منڈی اسلام آ باد میں روازنہ کی بنیا د پر سبز ی ، فروٹ کے ریٹ مقرر کر تی ہیں اور ریٹ لسٹ دیہی و شہر ی علا قوں میں فراہم کر تی ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظا میہ نے دکا نداروں کو ہد ایت کہ وہ اشیا ء خو ردونو ش کی ریٹ لسٹ کو نما یا ں طو رپر آ و یزاں کر یں ۔ دیہی علا قوں میں بھی با قاعدگی سے پر ائس چیکنگ کی جا رہی ہے اور سبز ی فروٹ کی قیمتو ں میں منا فع کی شرح شہر ی علا قوں کی نسبت کم مقرر کی جا تی ہیں۔ضلعی انتظا میہ نے دیگر اشیا ء خو درنو ش کی قیمتیں بھی مقرر کر دیں ہیں اور ریٹ لسٹ پر سختی سے عمل درآمد کر ایا جا رہا ہے۔