ایس پی لیاقت حیات نیازی نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری و مال مسروقہ کی برآمدگی کیلئے ایس ایچ او،انسپکٹرفیاض شنواری، اے ایس آئی محمد اشرف سمیت دیگر ملازمین پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دے دی

پیر 24 نومبر 2014 19:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) ایس پی انڈسٹر یل ایر یا لیا قت حیا ت نیا زی نے ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمد گی کے لیے ایس ایچ او انڈسٹر یل ایر یا انسپکٹر فیا ض شنواری، اے ایس آئی محمد اشرف معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ تشکیلی ٹیم نے ریڈ کرکے ڈکیت گر وہ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان رفیع اللہ ، فقیر محمد اور عیسیٰ خا ن شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ 3پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ مزید تفتیش جا ری ہے۔ جبکہ ملزم فیصل خا ن سے پسٹل 30بورمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ۔تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے اپنے آ پ کو ملازم ظاہر کرکے شہر ی سے نقدی اور مو با ئل فون ہتھیا نے والے ملزم جمیل کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ کو ہسار پولیس نے دوران گشت تین ملزمان عثمان ، منیر اور حما د کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1کلو 70گر ام چرس اور20بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ بھار ہ کہو پولیس نے دوران گشت دو ملزمان عنصر محمو د اور سلیم احمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 125گر ام چرس اور ایک پسٹل30بورمعہ 5روند بر آمد کرلیے۔ تھا نہ تر نو ل پولیس نے گرفتار ملزم محمد شاہا ں کے انکشاف و نشا ند ہی پر چھُر ی جبکہ چوری کی واردات میں ملو ث ملزم عمر ان کو گرفتا ر کرکے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمدکر لیا۔

تھا نہ نیلو رپولیس نے قتلکے ایک مقدمہ میں ملو ث دو ملزمان عامر اور طا لب کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے آ لہ قتل ایک کلا شنکو ف ، ایک پسٹل 30بو رمعہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا۔ تھا نہ شہز اد ٹا ؤ ن پولیس نے ملزم عامر شہزاد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 130گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایس پی اسلام آباد نے پویس ٹیم کی اس اعلیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ٓہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :