ما ر گلہ پولیس نے کار چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے 3 ملزمان گرفتار کرلئے،

ملزمان کے قبضے سے مہران گاڑی اور و ارداتو ں میں استعما ل ہو نیوالا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد

پیر 24 نومبر 2014 19:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) اسلام آباد ما ر گلہ پولیس نے کار چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے جیمرایک مہر ان گاڑی جس پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہو ئی اورو ارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ دو پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آباد اور راولپنڈی سے گاڑیاں چوری کر کے ہر ی پور میں کار ریسیورز کو فروخت کرنے اور ان کے چیسز اور انجن نمبر تبدیل کر کے جعلی کاغذات پر فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق ایس پی صدر محمد الیا س نے کا ر چور وں کی گرفتاری اور مسروقہ کاروں کی برآمد گی کے لئے اے ایس پی ما ر گلہ عامر نیا زی کی زیر نگر انی ایس ایچ او انسپکٹر غلا م محمد با قر ، اشتیا ق حسین شاہ اے ایس آئی ، ثنا ء اللہ اے ایس آئی دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیم کو اطلا ع مو صول ہو ئی کہ ایک منظم گر وہ جو راولپنڈی اور اسلام آ باد کے مختلف علاقوں سے کر ولا ، مہر ان اور سوزوکی بو لا ن کے لگے ہو ئے ٹر یکر سسٹم کو جیمر کی مدد سے جیم کر کے ان کو چوری کر تے ہیں اور مسلح اسلحہ آ تشیں ہو تے ہیں۔

جن کے زیر استعما ل ایک ٹمپر ڈ مہر ان کا ر IDL-689 میں سوار ہو کر کے اسلام آ باد سے گا ڑ یا ں چوری کر نے کے لیے براستہ کشمیر ہا ئی وے کر اچی کمپنی آ ئیں گئے اگر بر وقت کا رروائی کیجا ئے تا کا میا بی یقینی ہے ۔ اس اطلا ع پر پولیس ٹیم نے سیکٹر G-9/1میں نا کہ بند ی کے دوران مہر ان کا ر کو مشکو ک جا ن کر روکا تو ملزما ن پولیس پا ر ٹی پر فائر نگ کر تے ہو ئے جن میں سے وحید خا ن ولد محمد شیر یف سکنہ محلہ خو اجہ نگر ضلع اٹک اور نصیر ولد محمد بشیر سکنہ میر ا بیر ی اسلام آ باد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ٹمپر ڈ کا ر جس پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہو ئی تھی ، ایک عدد جیمر ، دو عدد پسٹل معہ ایمو نیشن اور آ لا ت کار چوری بر آمد کرلیے۔

ملزمان کی انکشاف پر ایک ملزم زبیر ولد امان اللہ کو ہر ی پور سے گرفتار کر لیا۔ ملزم وحید قبل ازیں راولپنڈی اور اسلام آ باد کے 30مقدما ت میں سزا یا فتہ ہے ملزمان نے راولپنڈی کے مختلف علا قوں سے 32جبکہ اسلام آ باد سے 21وارداتو ں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان نے گا ڑ یا ں چوری کر کے ہر ی پور میں ان کے چیسسز نمبر تبدیل کرکے بو گس کا غذات پر سا دہ لو ح لو گو ں کو فروخت کر تے تھے مزید تفتیش جا ری ہے ۔ انسپکٹر جنر ل آف پولیس طا ہر عالم خان نے پولیس ٹیم کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ تما م پویس افسران شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئے جا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :