راولپنڈی، پولیس نے ٹارگٹ کلنگ ،ڈکیتی، سرقہ بالجبراور گاڑیاں چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتارکرلیا

ملزمان کے قبضے سے چوری وڈکیتی میں لوٹاہوامال برآمد، بہت سی وارداتوں کاانکشاف بھی کیا

پیر 24 نومبر 2014 19:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) راولپنڈی پولیس کے اعلی حکام کی زیرنگرانی تشکیل دی جانے والی ٹیم نے ٹارگٹ کلنگ ،ڈکیتی، سرقہ بالجبراور گاڑیاں چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضے سے چوری وڈکیتی میں لوٹاہوامال بھی برآمد کیا،جب کہ ملزمان نے بہت سی وارداتوں کاانکشاف بھی کیا،جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

جرائم کی شرح پر قابو پانے کیلئے سی پی او راولپنڈی ہمایوں بشیر تارڑ نے ایس پی راول ڈویثرن کرامت اللہ ملک کوخصوصی ٹاسک دیا جنہوں نے جامع حکمت عملی اختیار کر تے ہوئے اپنی براہ راست سربراہی میں راول ڈویژن میں ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ،جس کے نتیجے میں راول ڈویژن اور پوٹھوہار ڈویژن کے تھانہ جات کے مختلف علاقو ں میں ٹارگٹ کلنگ ،ڈکیتی، سرقہ بالجبراور گاڑیاں چوری کرنے والے گینگز کوگرفتار کیاگیا، جنہوں نے راول ڈویژن اور پوٹھوہار ڈویژن کے مختلف پٹرول پمپس ،یو ٹیلٹی سٹور ز، ڈاکخانہ ، جنرل سٹورز ، موبائیل فون فرنچائز ۔

(جاری ہے)

ٹر یول ایجنسیوں پر ڈکیتی اور گاڑی چوری کی وارداتوں کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی وارداتوں کا انکشاف کیا ،ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہ کے ملزم رضوان حسن عرف رضی ولد محمد رمضان قوم کھیاراسکنہ مکان نمبر1195 محلہ ڈاکٹر جلال شاہ حیدری چوک ڈیرہ اسماعیل خان کو شناخت پریڈ تھانہ بنی کے مقدمہ نمبر625 مورخہ30.10.11 بجرم353/324/186/34 ت پ 7-ATA میں گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے ڈیرہ اسماعیل خان KPK میں 12 ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،دوسری گینگ کے سرغنہ طارق مسیح عرف استاد ولد لال مسیح قوم عیسائی سکنہ شا رون کالونی GTروڈ سواں کیمپ راولپنڈی،کابل لال عرف عابد ولد لال مسیح قوم عیسائی سکنہ شا رون کالونی GTروڈ سواں کیمپ راولپنڈی،محسن علی عرف موسی ولد مبارک علی قوم قریشی سکنہ چونترہ حال مکان نمبر 22/2گلی نمبر 2وارڈ نمبر 2گوجر خان راولپنڈی ، محمد شہزاد عرف شادا ولد عبدالحمید قوم آرائیں سکنہ چک نمبر 90چٹی تھانہ بلوچی تحصیل جڑنوالہ ضلع فیصل آباد کوگرفتارکیاگیا،جنھوں نے پنڈی فرنیچر چکلالہ روڈ اسلحہ کی نوک پر رقم مبلغ 540000/-روپے لوٹے،چاندنی چوک کے قریب واردات کی مسلح پسٹل 30بور تھے ایک سٹور سے نقد رقم 750000/-روپے لوٹے،تلسہ روڈ سٹور پر واردات کی اور فائرنگ کر کے بندے کو زخمی بھی کیا رقم قریب 8لاکھ لوٹی، چاندنی چوک ایک ٹریول ایجنسی واردات میں مسلح پسٹل تھے رقم 130000/روپے رقم لوٹی ، کمیٹی چوک ٹریول ایجنسی میں واردات کی جس میں تقریبا 8لاکھ روپے لوٹ لیے،یو فون فرنچائز نزد PAFسینما واردات کی جس میں رقم تقریبا 4لاکھ روپے چھینی ،یوفون فرنچائز بکرا منڈی سے رقم 40ہزار لوٹ لی،یوٹیلیٹی سٹور بکرا منڈی سے رقم 30/40ہزار روپے چھیننی ،یو فون فرنچائز کینٹ ایریامیں رقم 3لاکھ لوٹی ،ٹریول ایجنسی مری روڈ سے تین لاکھ روپے لوٹے ،چوہڑ چوک کے قریب سیام روڈ سے موٹر سائیکل چھیننا ،چوہڑ چوک کے قریب واردات کے دوران موٹر سائیکل 125 چھینا،ZONGفرنچائز پشاور روڈ سے رقم 1500روپے چھینی ،یو فون فرنچائز پشاور روڈ سے رقم175000/-روپے چھینی ،JAZZ فرنچائز پشاور روڈ سے رقم 8/10ہزارروپے چھینی ،میڈیکل سٹور رینج روڈ سے رقم 30/35ہزار روپے چھینی،پٹرول پمپ رینج روڈ سے رقم مبلغ1لاکھ25/30ہزار روپے چھینی،ڈاکخانہ ڈھوک چوہدیاں سے رقم قریب 350000/-روپے چھینی،GPOصدر سے رقم مبلغ 30/40ہزار روپے چھینی،پٹرول پمپ ٹیپور وڈسے رقم مبلغ150000/-روپے چھینی،چاندنی چوک لطیف میڈیکل سٹور رقم مبلغ 250000/-روپے چھینی،میڈ یکل سٹور سید پور روڈسے رقم مبلغ 15/16ہزار روپے چھینی،پٹرول پمپ سید پور روڈ سے رقم مبلغ4لاکھ روپے چھینی،PSOپٹرول پمپ پنڈرورہ سے جانب پیرودھائی سے رقم مبلغ 19ہزار لوٹی،روات روڈ سواں کیمپ ایک ٹائلوں والی دوکان میں واردات کی ،DHAکے سامنے تالوں والی دوکان سے رقم مبلغ 35ہزار روپے چھینے،DHAکے سامنے لائٹوں والی دوکان سے مبلغ 29ہزار روپے چھینے،DHAکے سامنے سینٹری والی دوکان سے رقم مبلغ 9ہزار روپے چھینے،ٹریول ایجنسی گارڈن کالج سے رقم مبلغ 550000/-روپے چھینی،سمش آبادسے مری روڈ پٹرول پمپ سے رقم 30/40ہزار روپے چھینی،ڈائمنڈ فوم ناز سینما سے رقم 65ہزار روپے چھینی،6thروڈ ٹریول ایجنسی سے 80/90ہزار روپے رقم چھینی،یو ٹیلٹی سٹو ر کری روڈ پر وار دات کی،الشفا پلازہ کاروان کاشف ٹریول ایجنسی 6thروڈپر واردات ڈالنے کاانکشاف کیا،ملزمان سے سر دست اس گینگ سے دو عدد موٹر سائیکل ہنڈ ا125-،4عدد پسٹل 30بور معہ 25روند برآمدکیے گئے،جن سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات متوقع ہیں،کارلفٹرگینگ میں ملوث ندیم انوار ولد انوار حسین سکنہ نصیر آبادراولپنڈی، محمد نجیب ولد محمد شبیر سکنہ نصیر آباد راولپنڈی،دلبر ولد عبد المنان سکنہ گلی نمبر 3 نصیر آباد راولپنڈی،سعید الرحمن ولد امیر الرحمن سکنہ پوہان گلی نمبر4 ضلع مردان کوگرفتارکیاگیا،جنھوں نے تھانہ بنی کی 3 وارداتیں سرقہ وہیکلز کا انکشاف کیا،ملزمان سے ایک GLI کار ،ایک ہائی روف ہائی ایس اور ایک سوزوکی مہران کاربرآمد کی جاچکی ہے،ملزمان تاحال بر ریمانڈ جسمانی ہیں جن سے مزید انکشافات متوقع ہیں،موٹرسائیکل کی چوری میں ملوث گینگ کے ملزمان محمد سہیل عر ف سہیلا ولد نور محمد سکنہ پنڈی گھیب ضلع اٹک، سا جد علی ولد عبدالرحمن سکنہ پنڈی گھیب ضلع اٹک، امیر عبداللہ ولد علی جان سکنہ ضلع میانوالی کو تھانہ گنجمنڈی نے گرفتارکیا،جنھوں نے موٹر سائیکل چوری کی تین وارداتوں کا انکشاف کیا جوملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکل کی فروخت شدہ رقم 94000/- روپے اور 5 عدد نمبر پلیٹ بھی برآمد کرلی گئیں،ملزمان نے تھانہ بنی کی موٹر سائیکل چوری کی 3 وارداتوں کے علاوہ 19 مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن میں تھانہ بنی کی 1، تھانہ نیوٹاؤن کی 11، تھانہ پیرودھائی کی 3 ،تھانہ کینٹ کی 3 اور تھانہ سبزی منڈی اسلام آباد کی 1 واردات بھی شامل ہے،اس کے علاوہ تھانہ پیرودھائی پولیس نے مقدمہ نمبر685 مورخہ13.11.14 بجرم302/376/364 ت پ تھانہ پیرودھائی کے ملزم خالد حمید قریشی ولد نیک محمد سکنہ ضلع پشاور کو گرفتار کرلیا ،ملزم نے زینب بی بی بعمر6/7 سال سے بد فعلی کرکے قتل کرنے کاالزام عائد ہے ،مقتولہ کی نعش کو ٹھکانے لگانے کے دوران پیرودھائی قبرستان کے قریب گرفتارکیا گیا،ایک اورواردات میں تھانہ رتہ امرال پولیس نے مقدمہ نمبر485 مورخہ26.10.14 بجرم376 ت پ تھانہ رتہ امرال کے ملزم عادل عرف ملنگا ولد چوہدری حکمداد سکنہ ہزارہ کالونی راولپنڈی کو گرفتارکیا،ملزم نے ہزارہ کالونی میں کم سن بچی ہانیہ نور بعمر قریب5 سال کے ساتھ بد فعلی کی تھی جس کو تھانہ رتہ امرال پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا،پولیس کاکہناتھاکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :