30 نومبر کے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے اقدامات شروع،

ڈی چوک کو ایک بار پھر کنٹینروں سے بند کردیا گیا، سرکاری ملازمین شہریوں اور کام کی غرض سے آنیوالوں کو شدید مشکلات کا سامنا

پیر 24 نومبر 2014 19:20

30 نومبر کے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے اقدامات شروع،

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) اسلام آباد انتظامیہ نے 30 نومبر کے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئے ڈی چوک کو ایک بار پھر کنٹینروں سے بند کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد آنے والے سرکاری ملازمین شہریوں اور اسلام آباد کسی کام کی غرض سے انے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ‘ اسلام آباد کی انتظامیہ نے 30 نومبر کو تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک میں جلسے کو ناکام بنانے کی لئے کئے جانے والے اقدامات نے شہریوں کو بے پناہ مسائل سے دو چار کردیا۔

طویل عرصے کے بعد مختلف شاہراہوں کو کھولے جانے کے بعد سرکاری ملازمین اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا تھا مگر اب انتظامیہ نے دوبارہ ڈی چوک کی سمت جانے والے راستوں کو بند کرنا روع کردیا۔ مختلف سڑکوں پر ناکے لگا دیئے گئے پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع کردیا جبکہ دیگر علاقوں سے آنے والے افراد کو بھی اسلام آباد داخلے سے روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔