Live Updates

جماعةالدعوة پاکستان نے 4، 5دسمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں مرکزی اجتماع کے انعقاد کا اعلان کر دیا،

مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی مرکزی اجتماع کامقصد نظریہ پاکستان کا تحفظ اور ملت اسلامیہ کے اتحاد کیلئے عملی کوششیں کرنا ہے، پروفیسر حافظ محمد سعید

پیر 24 نومبر 2014 19:18

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) جماعةالدعوة پاکستان نے 4، 5دسمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں مرکزی اجتماع کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجتماع کا آغاز چارنومبر جمعرات بعد نماز فجرسے ہو گا اور پانچ نومبر نماز جمعہ پر اختتام ہو گا۔

مرکزی اجتماع کامقصد نظریہ پاکستان کا تحفظ اور ملت اسلامیہ کے اتحاد کیلئے عملی کوششیں کرنا ہے۔اقلیتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔ تھرپارکر سے ہندوؤں کی بڑی تعداد اجتماع میں شریک ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے مرکز القادسیہ چوبرجی میں مرکزی سالانہ اجتماع کے حوالہ سے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ ،ترجمان جماعةالدعوة محمد یحییٰ مجاہد اور امیر جماعة الدعوة لاہور مولانا ابوالہاشم بھی موجود تھے۔ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نظریہ پاکستان کے تحفظ اور پاکستان کو درپیش مسائل و خطرات سے آگاہی کے لئے ہونے والے اجتماع کے لئے حکومت پنجاب سے اجازت لے لی گئی ہے۔

اجتماع میں پہلے روز تین بجے قومی کانفرنس ہو گی جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔اس حوالہ سے ہم نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جومذہبی و سیاسی قیادت سمیت طلباء، وکلاء، تاجروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت د ے رہی ہیں۔ جماعة الدعوة کا مرکزی تربیتی اجتماع نظریہ پاکستان کے تحفظ ، پاکستان کو درپیش مسائل وخطرات سے آگاہی اور امت مسلمہ بالخصوص اہلیان پاکستان کو ایک صحیح سمت دینے کے لئے ہوتا ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حالات میں اس کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ 4 دسمبر سے شروع ہونے والے تاریخی اجتماع میں ملک بھر کی قومی مذہبی و سیاسی قیادت سمیت طلباء،اساتذہ، وکلاء سمیت ہر طبقہ فکر کے لاکھوں افراد شریک ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان ہی ملک کے بقاء اور استحکام کا ضامن ہے۔امت مسلمہ کو ایک قوم اورایک ملت بن کر کھڑا ہونا ہو گا ۔ہم سمجھتے ہیں کہ نظریہ پاکستان کا تحفظ اور ملت اسلامیہ کا اتحادبہت ضروری ہے۔

اس کیلئے ہم عملی کوششیں کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد سعیدنے کہا کہ ہم انڈیا کے ساتھ مذاکرات کے مخالف نہیں ہیں لیکن مذاکرات کس بنیاد پر ہوں یہ بات واضح ہونی چاہئے۔وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مظفر آباد کے دورہ کے دوران کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرنااور یہ کہنا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کسی طور حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے‘خوش آئند بات ہے۔

نریندر مودی انتہائی متشدد اور دہشت گرد ہے جسے پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف دہشت گردمودی سے مذاکرات کریں مگر یہ اصولی مئوقف پر ہونے چاہئیں۔دب کر اور جھک کر مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں ۔ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے۔اسے حل اور مداخلت کا خاتمہ ہونا چاہئے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ داعش کے حوالہ سے خبریں وطن عزیز پاکستان کو درپیش مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے پھیلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جہاد ہمیشہ ظلم کے خاتمہ کیلئے ہوتا ہے لیکن افسوس کہ آج ایک سازش کے تحت جہاد کا نام دہشت گردی رکھ دیا گیا ہے اور اس کے لئے امریکہ و انڈیا نے جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کر کے بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔دراصل یہ ایسا مذموم پروپیگنڈہ کر کے مسلم ملکوں میں اپنی دہشت گردی کی راہ ہموار کرتے ہیں ۔جہاد سے ہی غلام قوموں کو آزادیاں ملتی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات