آپریشن ضرب عضب کو ڈرامہ کہنے کے بیان سے پاکستان دشمنی کی بو آ رہی ہے،ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی،

پاک فوج اپنے لہو سے ارض وطن کی حفاظت کر رہی ہے تمام محب وطن طاقتیں پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہیں

پیر 24 نومبر 2014 19:18

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کو ڈرامہ کہنے کے بیان سے پاکستان دشمنی کی بو آ رہی ہے۔ پاک فوج اپنے لہو سے ارض وطن کی حفاظت کر رہی ہے تمام محب وطن طاقتیں پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہیں ۔

(جاری ہے)

منور حسن کے قتال فی سبیل اللہ کا ایجنڈا داعش کے لیے راہ ہموار کرنے کا ایجنڈا ہے جماعت اسلامی دہشت گردوں کو شیلٹر دینے سے باز رہے آئی ٹی پینر سے ہمدردی کی آڑ میں ہرگز پاک فوج کی قربانیوں کا انکار اور دہشت گردوں کی حمایت قبول نہیں۔

پاکستان نظریہ پاکستان کی برکت ہے یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ختم نبوت کی برہان تحفہ قرآن اور ولیوں کا فیضان ہے اس کی حفاظت اور اس میں نظام مصطفےٰ ﷺ کا نفاذ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :