وزیراعظم نواز شریف کے قوم سے خطا ب کا اعلان کرکے پروگرام اچانک تبدیل کردیاگیا ،

سرکاری ٹی وی کوغلط فہمی کی بنیاد پر انتظامات کے احکامات جاری کئے گئے تھے،ترجمان

پیر 24 نومبر 2014 19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کے قوم سے خطا ب کا اعلان کرکے پروگرام اچانک تبدیل کردیاگیا ہے اور وزیراعظم کے ترجمان نے موقف اختیار کیا کہ سرکاری ٹی وی کو وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے لیے انتظامات غلط فہمی کی بنیاد پر جاری کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم ہاوس کے ترجمان ڈاکٹر مصدق نے وزیراعظم نواز شریف کے قوم سے خطاب کے کینسل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ سرکاری ٹی وی کو وزیراعظم نواز شریف کے قوم کے خطاب کی ریکارڈنگ کے لیے غلط فہمی میں الرٹ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :