Live Updates

عمران خان روز نئے ڈرون اٹیک کر تے ہیں جو اسی دن ٹھس ہو جا تا ہے ،انجینئر امیر مقام،

اگر عمران خان کو دھاندلی کے ثبوت اب ہاتھ آئے ہیں تو وہ سو دنوں سے اسلام آباد میں کس چیز کا ڈھول پیٹ رہے تھے، وہ 2002ء میں قومی اسمبلی میں تنہا ممبر تھااور انھیں کو ئی بولنے بھی نہیں دیتا تھا ،پختونوں نے انھیں عزت دی لیکن اس نے ان کا استحصال کیا اور ان کے مینڈیٹ کا مذاق اُڑ ایا،مشیر وزیر اعظم

پیر 24 نومبر 2014 19:12

بشام (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مر کزی رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان روز نئے ڈرون اٹیک کر تے ہیں جو اسی دن ٹھس ہو جا تا ہے اگر عمران خان کو دھاندلی کے ثبوت اب ہاتھ آئے ہیں تو وہ سو دنوں سے اسلام آباد میں کس چیز کا ڈھول پیٹ رہے تھے، عمران خان جو 2002ء میں قومی اسمبلی میں اپنی جماعت کا تنہا ممبر تھااور انھیں کو ئی بو لنے بھی نہیں دیتا تھا آج خیبر پختونخوا کے پختونوں نے انھیں عزت دی لیکن عمران خان نے پختونوں کا استحصال کیا اور ان کے دئیے گئے مینڈیٹ کا مذاق اُڑ ایا ۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے دورہ شانگلہ کے مو قع پر بشام کے صحا فیوں سے گفتگوکر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کر خیبر پختونخوا کو جنت بنانے کے دعو ے کر نے والے عوام کو بتا ئیں کہ خیبر پختونخوامیں کس جگہ مفت تعلیم اور مفت طبی سہو لیات دی جارہی ہیں، وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عمران خان کی سوچ ملک کو تاریکی میں لے جانے کی سو چ ہے اور ان کی سوچ صرف اور صرف یہ ہے کہ ایک منتخب حکومت کو کس طرح گرا یا جا ئے لیکن یہ ان کی خام خیا لی ہے پار لیمنٹ کو جعلی قرار دینے پر انھیں پار لیمنٹ اور عوام سے معا فی مانگنی چا ہئیے، انہوں نے کہا کہ عمران خان صو بے میں اپنی حکومت کی نا کا می چھپا نے کیلئے ڈرا مے کر رہے ہیں ، لہذا انھیں اپنی نا کامی کا اعتراف کر تے ہو ئے صو بائی حکومت سے مستعفی ہو نا چا ہئیے تاکہ صو بے کی عوام کی خد مت کیلئے حقیقی نمائندے سا منے آسکیں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صو بے میں صحت اور تعلیم کی صور تحال بہت ابتر ہے ، مفت تعلیم کی با تیں کر نے والے ہمیں وہ سکول دکھا ئیں جہاں تعلیم مفت ہو کیو نکہ گور نمنٹ ہا ئی سیکنڈری سکول چو گا کے میرے حلقہ کے بچے میرے پاس آئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چندہ کر کے اپنے لئے سکول ٹیچر رکھا ہے یہاں تو ٹیچر ز نہیں تع تعلیم کد ھر سے مفت ہو ئی ، انہوں نے کہا کہ عمرنا خان پختونوں کے کے ساتھ زیادتی کی بجا ئے دھر نے چھوڑ دیں اور خیبر پختونخوا کے حقوق کیلئے آواز بلند کریں ہم بھی ان کا ساتھ دیں گے، انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم نواز شریف کی قیادت میں ملک تر قی کی طرف گا مزن ہے لہذا عمران خان جمہو ریت کے خلاف سا زشیں بند کر کے ملک کی بھلائی کیلئے سو چیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات