پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں کا مولانا حسن ظفر کے انتقال پر اظہار رنج و غم

پیر 24 نومبر 2014 19:07

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی میڈیا سیل سندھ کے انچارج سینیٹر سعید غنی،اراکین حبیب الدین جنیدی، لطیف مغل، ذوالفقار قائم خانی اور منظور عباس نے ممتاز عالم دین مولانا حسن ظفر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔’

متعلقہ عنوان :