حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے 3600رضائیوں کی تقسیم(کل) شروع ہو گی

پیر 24 نومبر 2014 19:07

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے بھجوائی جانے والی 3600رضائیوں کی تقسیم(آج) منگل سے شروع ہو رہی ہے، رضائیوں کی تقسیم کے سلسلہ میں دونوں تحصیلوں میں پانچ ،پانچ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سرکاری اہل کار اور مقامی معززین شامل ہونگے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسز میڈم سائرہ افضل تارڑ نے اس حوالہ سے منعقدہ اجلاس کے دوران سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد کے لیے 61کروڑ سے زائد کی خطیر رقم کی فراہمی پر حکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لیے خادم پنجاب محمد شہباز شریف نے جو اقدامات کئے ہیں ملکی تاریخ میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی اوریہ رضائیاں بھی موسم سرما میں سیلاب زدگان کے لیے حکومت پنجاب کا ایک تحفہ ہے۔

ایم این اے میاں شاہد حسین بھٹی ،ایم پی اے اسد اللہ ارائیں کے نمائندہ عمران جمیل،اے ڈی سی نعمان حفیظ ،اے سی عمر فاروق وڑائچ ،مختار احمد مکھی،ریاض احمد تارڑ و دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چھوٹے دیہاتوں اور ڈیرہ جات کے انتہائی غریب افراد میں رضائیوں کی تقسیم عمل میں لائی جائیگی اور خصوصی کمیٹیاں شفاف تقسیم کو یقینی بنائیں گی۔

متعلقہ عنوان :