Live Updates

نارووال ، تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

پیر 24 نومبر 2014 19:07

نارووال (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع نارووال کے صدر ندیم نثار چوہدری نے اپنے دفتر میں میڈیا کو بتایا کہ ضلعی جنرل سیکرٹری ثاقب ادریس نے اپنی ذاتی مصروفیات کی بنا پر اپنے عہدہ سے استعفے دے دیا اس کے بعد سابق امیدوار صوبائی اسمبلی134محمد عارف خان کو ضلع نارووال پی ٹی آئی کا جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق معاون وزیراعظم پاکستان انوارالحق چوہدری محمد عرفان بٹ اور میڈیا کے نمائیندگان بھی موجود تھے ۔ندیم نثار چوہدری نے کہا کہ ضلع نارووال کو تحریک انصاف کا قلعہ بنانے کے لئے بھرپور جدوجہد جاری رہے گی ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 30نومبر کو اسلام آباد میں پر امن احتجاج ہو گا جس میں عوام بھرپور شرکت کریں قائد عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں ۔عمران خان عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :