صوابی ،اراضی کے تنازعہ پر نوجوان قتل

پیر 24 نومبر 2014 18:35

صوابی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) امان کوٹ ضلع صوابی میں اراضی کے تنازغے پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

شوکت علی سکنہ آمان کوٹ نے تھانہ پر مولی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گل حیات اور اقبال خان نے ان پر اور ان کے بیٹے فواد علی پر فائرنگ کی جس سے فواد علی جاں بحق ہو گیا وجہ قتل اراضی تنازغہ بیان کی ہے پرمولی پولیس نے شوکت علی کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :