ڈیرہ اسماعیل خان ،کانسٹیبل نے ڈیوٹی کے دوران گولی مار کرخودکشی کرلی،وجوہات معلوم نہ ہوسکیں

پیر 24 نومبر 2014 18:35

ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) تھانہ کینٹ میں تعینات ایف آرپی کے کانسٹیبل قدرت اللہ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پردوران ڈیوٹی سرکاری کلاشنکوف سے اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں تعینات ایف آرپی کانسٹیبل قدرت اللہ نے ضلع کچہری کے قریب دوران ڈیوٹی سرکاری کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔قدرت اللہ کودوگولیوں لگیں تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔پولیس نے مذکورہ واقعہ کے بارے تفتیش شروع کردی ہے۔