نان ٹیچنگ ملازمین کی تربیت کاانعقادانتہائی خوش آئندہے،تربیت سے ملازمین کی صلاحیتوں میں نکھارآئیگا ،

گومل یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلررڈاکٹرعمرعلی خان کا تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 24 نومبر 2014 18:35

ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) گومل یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلراورآرٹس فیکلٹی کے ڈین پروفیسرڈاکٹرعمرعلی خان نے کہاہے کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے نان ٹیچنگ ملازمین کی تربیت کاانعقادانتہائی خوش آئندہے،تربیت سے ملازمین کی صلاحیتوں میں نکھارآئیگا اورتدریسی عملہ کومددملے گی۔ وہ پیر کوایچ ای سی کے تعاون سے نان ٹیچنگ ملازمین کی پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے دوسرے مرحلے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب سے یونیورسٹی کے رجسٹرارپروفیسرڈاکٹرعبدالرشید‘ڈاکٹراللہ نورخان نے بھی خطاب کیا۔ڈائریکٹرفاصلاتی نظام تعلیم پروفیسرڈاکٹرآصف جمیل‘بنوں یونیورسٹی کے ڈاکٹرصفدرغازی‘یونیورسٹی سینٹ کے ممبرمحمد شعیبگنگوہی بھی اس موقع پرموجودتھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انتظامی پوسٹوں پرتعینات اہلکاروں کی مختلف امورپرتربیت سے جہاں اہلکاروں کی صلاحیت بہترہونے سے انکی کارکردگی میں تبدیلی آتی ہے وہیں تدریسی عملہ کوبھی ماہرانتظامی عملہ کی امدادحاصل ہوتی ہے۔

اس سے تدریسی عمل میں مزیدآسانیاں پیداہوتی ہیں انہوں نے کہاکہ اہلکاراس تربیت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے فروغ علم کے مقاصدکی تکمیل ہو۔یونیورسٹی کے رجسٹرارپروفیسرڈاکٹرعبدالرشیدنے شرکاء ورکشاپ پرزوردیاکہ وہ اس ورکشاپ سے فائدہ اٹھائیں۔اپنی صلاحیتوں کوامپرووکریں اس سے نہ صرف آپکی ذاتی عزت میں اضافہ ہوگابلکہ آپ یونیورسٹی اوراپنے ادارہ کی مزیدبہتراورپیشہ وارانہ اندازمیں خدمت کرکے ملک وقوم کانام روشن کرنے کیساتھ ساتھ دلی سکون بھی محسوس کرینگے۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ پروفیسرڈاکٹرعمرعلی خان کی جانب سے اس نوعیت کی ورکشاپ کے انعقادکوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔