پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا‘ نفاذ اسلام کے بغیر قیام پاکستان کا مقصد پورا نہیں ہو سکتا، انسانی حقوق کا سب سے بڑا محافظ دین اسلام ہے‘ علماء کرام کو فروعی مسائل کے بجائے اسلام کی بنیادی تعلیمات کو فروغ دینا چاہئے،

اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی صدر ذاکرالرحمن صدیقی کا ’نفاذ اسلام سیمینار“ سے خطاب

پیر 24 نومبر 2014 18:29

نارووال (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی صدر ذاکرالرحمن صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا‘ نفاذ اسلام کے بغیر قیام پاکستان کا مقصد پورا نہیں ہو سکتا، انسانی حقوق کا سب سے بڑا محافظ دین اسلام ہے‘ علماء کرام کو فروعی مسائل کے بجائے اسلام کی بنیادی تعلیمات کو فروغ دینا چاہئے۔

وہ پیر کو یہاں ’نفاذ اسلام سیمینار“ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہپاکستان میں جو تبدیلی کا نعرہ لگایا جا رہا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں اگر کوئی نظام تبدیلی لا سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف ا سلامی نظام ہے اور جن ممالک میں قرآن و سنت کی حکمرانی ہے وہاں معاشرے میں امن و سکون پایا جاتا ہے۔ آج ہمارے حکمران اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے جو ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں اس سے ان کا اقتدار تو بچ سکتا ہے لیکن عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکتا۔

(جاری ہے)

مرکزی جنرل سیکرٹری حافظ فیصل افضل شیخ اور سینئر نائب صدر عبدالوحید بٹ نے کہا کہ اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان قائدملت سلفیہ علامہ پروفیسر سینیٹر ساجد میر کی قیادت میں نفاذ اسلام کے حوالے سے ملک کے کونے کونے میں سیمینارز کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ پاکستانیوں کو اس کی اہمیت سے آگاہ کیا جاسکے۔ انہوں نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ اسلام اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے‘ چند شرپسند عناصر اسلام کا لبادہ اوڑھے اسے بدنام کرنے کے درپے ہیں۔

متعلقہ عنوان :