جہانگیر ترین کا ابھی صرف ایک گھپلا سامنے آیا ہے، ابھی وہ تھوڑا انتظار کریں ،بہت جلد ان کا ہر فراڈ ثبوت کے ساتھ منظرعام پر آئے گا، جہانگیر ترین نے میرے الزامات کا جواب اب تک نہیں دیا ،

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سنیٹر پرویز رشید کاجہانگیر ترین کی پریس کانفرنس پررد عمل کا اظہار

پیر 24 نومبر 2014 18:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سنیٹر پرویز رشید نے کہا کہ جہانگیر ترین کا ابھی صرف ایک گھپلا سامنے آیا ہے اور ابھی وہ تھوڑا انتظار کریں کیوں کہ بہت جلد ان کا ہر فراڈ ثبوت کے ساتھ منظرعام پر آئے گا، جہانگیر ترین نے میرے الزامات کا جواب اب تک نہیں دیا ۔ پیر کو جہانگیر ترین کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جہانگیر ترین کا ابھی صرف ایک گھپلا سامنے آیا ہے اور ابھی وہ تھوڑا انتظار کریں کیوں کہ بہت جلد ان کا ہر فراڈ ثبوت کے ساتھ منظرعام پر آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اورعمران خان نے ٹیکس ریٹرنزمیں اپنے وی آئی پی اخراجات کا ذکر کیوں نہیں کیا جب کہ ان کی جے ڈبلیو ڈی شوگرملزکی آڈٹ رپورٹ میں شاہ خرچیوں کا کوئی ذکربھی نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے جہانگیر ترین پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہاکہ جیڈی ڈبلیوایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے جس میں جہانگیر ترین کے 29.7 فیصد حصص ہیں اور آرڈیننس کے مطابق کمپنی کا طیارہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا جب کہ شاہانہ اخراجات کے حوالے سے جہانگیر ترین نے اپنے گوشواروں میں کوئی ذکر نہیں کیا۔