وزیراعظم کے مشیر برائے بیرونی سرمایہ کاری کی غیر موجوگی سے وفاقی وزیر خزانہ نے ابوظہبی اور دبئی میں سرمایہ کاری کانفرنسز کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بارے بریفنگ دی،جاوید ملک اسلام آباد میں اقتدار کی غلام گردشوں کے چکر میں مصروف

پیر 24 نومبر 2014 18:27

اسلام آبا د( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) وزیراعظم کے مشیر برائے بیرونی سرمایہ کاری جاوید ملک کی غیر موجوگی کی وجہ سے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ابوظہبی اور دبئی میں سرمایہ کاری کانفرنسز کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بارے بریفنگ دی، وزیراعظم کے مشیر برائے بیرونی سرمایہ کاری جاوید ملک اسلام آباد میں اقتدار کی غلام گردشوں کے چکر میں مصروف رہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو ابوظہبی اور دبئی میں وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے دو الگ الگ سرمایہ کاری کانفرنسوں میں شرکت کی جس میں بڑی تعداد میں سرمایہ کار ، مالیاتی اداروں اور بنکوں کے نمائندے شریک ہوئے ۔ وزیر خزانہ نے دونوں کانفرنسوں میں خطاب کرتے ہوئے ملکی معیشت اور پاکستان کے اندر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع بارے مندوبین کو بریف کیا ۔

وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے بیرونی سرمایہ کاری جاوید ملک جو مستقل طور پر متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ مذکورہ سرمایہ کاری کانفرنسوں میں شریک نہ ہوسکے ۔وہ اسلام آباد میں اقتدار کی غلام گردشوں کے چکر لگاتے رہے ۔ مشیر سرمایہ کاری کی غیر موجوگی کی وجہ سے وزیر خزانہ اسحق ڈار کو ابوظہبی اور دبئی میں سرمایہ کاری کانفرنسوں میں اکیلے شرکت کرکے پاکستان کا موقف پیش کرنا پڑا ۔