نارووال ، شمالی وزیرستان میں جار ی آپریشن ضرب عضب میں شہید فوجی جوان آبائی گاؤں بارہ منگا میں سپرد خاک

پیر 24 نومبر 2014 18:27

نارووال (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) شمالی وزیرستان میں جار ی اپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والے فوجی جوان کو آبائی گاؤں بارہ منگا میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ میت آبائی علاقہ بہنچتے ہی سارا علاقہ سوگوار ہوگیا۔ شمالی وزیر ستان میں جاری اپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کیخلاف بر سر پیکار بارہ منگا کا رہائشی نوجوان تنویر خان ولد امجد خان پنجاب رجمنٹ کا سپاہی تھا، دوران شہید ہوگیا ۔

(جاری ہے)

شہیدنے سوگواران میں بیوہ صائمہ ،5سالہ ایک بیٹا عبدالرحمان،اڑھائی سالہ بیٹی مریم والدہ خالدہ کو چھوڑا ہے ، شہید کی والدہ خالدہ کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ماں ہوں جس کا بیٹا ملک و قوم کی سر بلندی کے لئے اپنی جا ں کا نذرانہ پیش کیا،مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے ۔ شہید کی نماز جنا زہ آبائی گاؤں بار منگا کے قبرستان میں ادا کرنے کے بعد پنجاب رجمنٹ کی پلٹون کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اورپورے سرکاری اعزاز کے ساتھسپرد خاک کر دیا گیا۔