صوابی، ن لیگی رہنما ملک سید عمران نے ناراض لیگی کی رہنماسردار ذوالفقار کھوسہ کو خیبر پختونخوا کے دورے کی دعوت دیدی

پیر 24 نومبر 2014 18:22

صوابی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما ملک سید عمران نے سابق گورنر و صدر سردار ذوالفقار کھوسہ کو جلد از جلد خیبر پختونخوا کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں حقیقی مسلم لیگیوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن کے تین گروپ بن چکے ہیں کیونکہ وفاقی حکومت ہوتے ہوئے کارکنوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس کی زندہ مثال سانحہ بارہ اکتوبر کے حوالے سے صوبے میں کوئی تقریب منعقد نہ کر نا ہے۔ صرف میرے رہائش گاہ مسلم لیگ ہاؤس بونیر میں ایک تقریب ہوئی تھی جس سے ظاہر ہو تا ہے کہ صوبے کے مسلم لیگیوں میں دم نہیں ہے۔ آئے روز صوبے میں وفاقی حکومت کے خلاف ناراض گروپ سامنے آرہے ہیں ۔ ایسے وقت میں ذوالفقار کھوسہ کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد صوبے کا دورہ کریں اور حقیقی مسلم لیگی سلیم سیف اللہ خان، سبحان خان، سر انجام وغیرہ کو یکجا کریں اور مسلم لیگ کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔