سرگودہا، 23 بچوں کی ہلاکت، 4 کنسلٹنٹ، 7 ڈیوٹی ڈاکٹروں اور نرسوں کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئیں

پیر 24 نومبر 2014 18:16

سرگودہا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) 23 بچوں کی ہلاکت کے بعد 11 ڈاکٹروں جن میں 4 کنسلٹنٹ اور 7 ڈیوٹی ڈاکٹروں اور نرسوں کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال کے 2 کنسلٹنٹ ڈاکٹر خواجہ محمد ارشد‘ ڈاکٹر ربیعہ ہاشم جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے 2 کنسلٹنٹ ڈاکٹر ارشد رؤف‘ ڈاکٹر چوہدری عطاء اللہ خان نیازی جبکہ 3 دیگر ڈاکٹروں ڈی ایم ایس ڈاکٹر نسیم‘ رانا شیر محمد‘ زاہد شاہ کے علاوہ پیرا میڈیکل سٹاف کی انچارج مس بینزی سمیت 4 ڈیوٹی نرسوں کی تحقیققات شروع ہونے کی مبینہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ بدھ کے روز8 بچوں کی ہلاکت کس طرح ہوئی کیا بچوں کی ہلاکت میں کسی قسم کی غفلت‘ لاپرواہی برتی گئی ہے؟ اگر یہ بات ثابت ہوجاتی ہے تو 4 کنسلٹنٹ‘ 3 ڈاکٹر ‘ پیرا میڈیکل سٹاف کی انچارج سمیت 4 نرسوں میں سے غفلت کی مرتکب کیخلاف مقدمات درج کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :