چارسدہ، پولیو ٹیم پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شدید زخمی
پیر 24 نومبر 2014 18:16
چارسدہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) سینکڑوں اسلحہ بند پولیس فورس کے نگرانی کے باوجود پولیو ٹیم پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شدید زخمی ۔ ملزمان فرار۔ آر پی او مردان کی طرف سے تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے تعاون سے ضلع چارسدہ میں ایک روزہ پولیو مہم کے دوران سردار گھڑی شبقدر میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیو اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار ساجد ولد شاہجہان سکنہ میر زئی شدید زخمی ہوگئے جسے شدید مجروحیت کی بناء پر پشاور کے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
واضح ہو کہ اس پولیو مہم کو کامیاب اور 25300بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے 1521ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی جن کے مانیٹرنگ کیلئے 298ٹیمیں مصروف کار تھی جبکہ ضلعی حکومت نے آمن وآمان برقرار رکھنے اور ناخوش گوار واقع سے نمٹنے کیلئے اسلحہ کی نمائش اور موٹرسائیکل سواری پر دفعہ 144کے تحت پابندی بھی عائد کی تھی ۔(جاری ہے)
بعض مبصرین نے گزشتہ پولیو مہمات کے دوران تعینات پولیس فورس کی طرف سے موٹر سائیکل سواروں سے رشوت طلب کرنے اور پابندی کو مذاق سمجھنے کو گزشتہ روزہونے والے مہم کیلئے خطرہ قرار دیا تھا اورچارسدہ کے بیشتر اخبارات میں بھی اس حوالے سے خبریں شائع ہوئے تھے لیکن اس کے باوجودغفلت اور عدم توجہی کے بناء پر مذکورہ ناخوش گوار واقع رونما ہو ا جسے واقعی طورپر تعینات پولیس اہلکاروں کے ذمے ڈالا جا سکتاہے ۔
آر پی او مردان رینج سعید وزیرنے جائے وقوعہ پر فوری پہنچ کر واقعہ کی چھان بین اور حقائق معلوم کرنے کیلئے ایس پی آپریشن مردان سید اکبر علی شاہ،ایس پی انوسٹی گیشن مردان شاہد خان اور ڈی ایس پی چارسدہ رضا محمد پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی ہے جو دو دن کے اندر تحقیقات مکمل کر کے ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائینگے ۔مزید اہم خبریں
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.