تھرپارکر کی فضاء سوگوار غذائی قلت سے مذید تین معصوم جانیں چلی گئیں

پیر 24 نومبر 2014 17:50

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) تھرپارکر کی فضاء سوگوار غذائی قلت سے مذید تین معصوم جانیں چلی گئی صوبائی کے دوروں اور انتظامات کے دعووٴں کا سلسلہ جاری تھرپارکر کے گاوٴں ککڑاوٴ میں دس دن کا بچہ سول اسپتال مٹھی میںآ ٹھ دن کا رشید ولد سکندر بجیر اور گیارہ دن کا معشو ق ولد ابراہیم حیدرآباد اسپتال میں فوت ہوگیا ایک ہفتہ میں غذائی قلت اور مہلک امراض سے ہلاکتوں کی تعداد 52ہوگئی ہے جبکہ تھرپارکر میں صوبائی وزراء کے روزانہ کی بنیاد پر سول اسپتال مٹھی اور تحصیل اسپتالوں کے دورے اور تھرمیں خدمات انجام دینے والی این جی اوز سے ہنگامی طور پر میٹنگیں جاری ہیں مگر تھر میں بچوں کی اموات میں کمی واقع ہونے کے بجائے مذید اضافہ ہورہا ہے تھرپارکے سول اور تحصیل اسپتالوں روزانہ وسطً 120بچے داخل کئے جارہے ہیں اور حکومتی دعووٴں کے باوجود دیہی اور بنیادی صحت کے مراکز غیر فعال ہیں اور پی ایچ ایچ آئی صحت مراکز کو فعال بنانے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :