پولیو کے خاتمہ بارے وزیراعظم کی فوکل پرسن کی چار سدہ میں پولیو ٹیم پر حملہ کی مذمت

پیر 24 نومبر 2014 17:29

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پولیو کے خاتمہ بارے وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے چار سدہ میں پولیو ٹیم پر حملہ کی شدید ترین مذمت کی ۔ ٹیم بچوں کو زندگی بھر کے لئے معذور کر دینے والی بیماری سے بچانے کے لئے نیک کام کر رہی تھی۔ پیر کو جاری ایک بیان میں عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ صحت کے کارکنوں کو نقصان پہچانے والے پاکستان اور پوری انسانیت کے دشمن ہیں ۔

حکومت کا اس بیماری کو ختم کرنے کا عزم پہلے سے بھی زیادہ پختہ ہوا ہے اور ہر پاکستانی کو اس مشن میں اپنی کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پولیو سے نجات دلانے کے ہمارے ہدف پر اس قسم کے بزدلانہ حملے ملک سے اس لعنت کے خاتمہ کے حکومتی عزم کو مزید تقویت دیں گے۔ وزیر اعظم کی پولیو کے خاتمہ بارے فوکل پرسن نے مزید صوبائی حکو مت پر زور دیا کہ وہ پولیو کی ٹیموں کو تحفظ کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں اور پولیو مہموں کے پر انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والوں پر حملوں میں ملوث ہماری قوم کے دشمن ہیں اور ہمیں اس بیماری سے بچوں کو بچانے کے اجتماعی کو ششیں کرنی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :