اورکزئی ایجنسی ، سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 24 نومبر 2014 17:29

ہنگو (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) اورکزئی ایجنسی میں سڑک کے کنارے نصب شدہ ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ براہم زئی کے علاقہ کاجو کے مقام پر نامعلوم شرپسندوں کے جانب سے سڑک کے کنارے نصب شدہ ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہکیا گیا جس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔دھماکہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :