پاکستان اور عراق کے درمیان برادرانہ تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں،ڈاکٹر رشدی العینی

پیر 24 نومبر 2014 17:29

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) پاکستان میں عراق کے سفیر ڈاکٹر رشدی العینی نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق کے مابین دوستانہ اور برادانہ تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر فروغ دیا جاناچاہیے، تجارت ،تعلیم، صحت اور دیگرشعبہ جات میں مشترکہ منصوبوں کا اجراء اور اُن پر عملدرآمد ہوناچاہیے، ملک کے موجودہ دگر گوں حالات کے تناظر میں امن ،ترقی اور خوشحالی کیلئے پاکستان اور تمام دوست ممالک کے درمیان مضبوط ورکنگ ریلشن قائم کئے جانے چاہیے۔

وہ پاکستان گرین ٹاسک فورس کے صدر ڈاکٹر جمال ناصر سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ خطے کی موجودہ صورتحال پوری دُنیا کے لئے تشویشناک ہے حالات کا تقاضایہ ہے کہ قیام امن اورعوام کی فلاح کی کوششوں کو پر خلوص انداز سے آگے بڑھایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر پاکستان میں عراق کے سفیر کی سماجی خدمات پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا ۔

عراق کے سفیر مسٹرڈاکٹر رشدی العینی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان برادرانہ تعلقات ہمیشہ مثالی رہے اور عراقی عو ام اور حکومت ایک مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کے حامی ہیں انہوں نے پاکستان اور عراق کے مابین جاری تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور اپنے ملک کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ ملاقات میں مختلف باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

متعلقہ عنوان :