Live Updates

دھرنے والے اپنی ناکامی کا کیک کاٹ کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں‘ عمران خان وزیر اعظم کا استعفیٰ لئے بغیرا سلام آباد سے جانے کو تیار نہیں تھے ، آج وہ پورے ملک میں گھوم پھر رہے ہیں‘ لاڑکانہ جلسہ کامیاب قرار دینے والے یاد رکھیں، ماضی میں بھٹو مخالفین کے بڑے بڑے جلسے ہوئے، عوام نے ووٹ پیپلزپارٹی کو دیئے

سابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر مولا بخش چانڈیو کاتقریب سے خطاب

پیر 24 نومبر 2014 17:27

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) سابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ دھرنے والے اپنی ناکامی کا کیک کاٹ کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں‘ عمران خان وزیر اعظم کا استعفیٰ لئے بغیرا سلام آباد سے جانے کو تیار نہیں تھے ، آج وہ پورے ملک میں گھوم پھر رہے ہیں‘ لاڑکانہ جلسہ کامیاب قرار دینے والے یاد رکھیں، ماضی میں بھٹو مخالفین کے بڑے بڑے جلسے ہوئے، عوام نے ووٹ پیپلزپارٹی کو دیئے۔

وہ حیدرآباد میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ملازمین کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے‘ سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ امپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار کرنے والے دھرنے میں ناکامی کا کیک کاٹ کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوششیں کررہے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جلسوں میں کبھی نہیں کہا کہ امپائر کی انگلی اٹھے گی اور وہ آئیں گے‘ گذشتہ 40 سال کے دوران عوام کی انگلی پیپلزپارٹی کے حق میں اٹھی ہے اور ہم عوام اور عوام ہم پر مکمل اعتماد کرتے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دھرنے میں کہا تھا کہ جب تک وہ زندہ ہیں وزیر اعظم کا استعفیٰ لئے بغیر اسلام آباد سے واپس نہیں جائیں لیکن عمران خان کو وزیر اعظم کا استعفیٰ بھی نہیں ملا اور وہ زندہ پورے ملک میں گھوم پھر رہے ہیں‘ سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ دھرنوں کی سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ہے‘ لاڑکانہ میں پی ٹی آئی کے جلسہ کو کامیاب قرار دینے والے یاد رکھیں کہ ماضی میں بھی بھٹو کے مخالفین نے بڑے بڑے جلسے کئے تھے مگر انتخابات میں عوام نے پیپلزپارٹی کو منتخب کیا‘ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ جس کو بھی صبح انقلاب دیکھنی ہو وہ میدان میں آجائے اور انقلاب کی کرنیں دیکھے مگر دو ماہ ہوگئے صبح انقلاب تو آج تک نمودار ہی نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات