فیصل آباد، گرڈ سٹیشن کا افتتاح ، لوگوں کی جانب سے عابد شیر علی کا گھیر او کرنے کی کوشش، وزیر مملکت ” گو نواز گو “ کا نعرہ سنتے ہوئے وہاں سے بھاگ نکل گئے

پیر 24 نومبر 2014 17:23

فیصل آباد، گرڈ سٹیشن کا افتتاح ، لوگوں کی جانب سے عابد شیر علی کا گھیر ..

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کو گرڈ سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر علاقہ کے لوگوں نے اپنے مسائل کے حل بتانے کیلئے انہیں گھیرنے کی کوشش کی مگر وزیر مملکت ” گو نواز گو “ کا نعرہ سنتے ہوئے وہاں سے نکل کر اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہوگئے جبکہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری طلال چوہدری کو علاقہ کے غریب کاشتکاروں ، محنت کشوں اور دیگر لوگوں نے گھیرے میں لے لیا اور کافی دیر تک چیخ و پکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زمینوں کو بڑے زمیندار اور وڈیرے پانی نہیں پہنچنے دیتے اور حکومت ان کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی اس دوران بعض بوڑھے افراد نے انہیں کھری کھری سنا ڈالیں موقع پر موجود پولیس اور سکیورٹی اداروں نے بچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی مگر دھکم پیل کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے کئی عہدیدار گر پڑے اور موقع پر موجود لوگوں نے مسلسل گو نواز گو کے نعرے لگائے بعد ازاں طلال چوہدری نے منت سماجت کرکے اور اس یقین دہانی پر کہ ان کے مسائل نہ صرف حل کئے جائینگے اور جو ان کے مسائل میں رکاوٹ بنے گا ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی چنانچہ اس یقین دہانی کے بعد وہ بھی موقع سے جان بچا کر گاڑی میں بیٹھ کر نکل گئے