فلسطین اور اسرائیل کا تنازعے بات چیت کے ذریعے اُسی وقت حل ہو سکتا ہے جب پُر امن ماحول قائم کیا جائے،سید نیئر حسین بخاری

پیر 24 نومبر 2014 17:16

نیویارک ،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے صدر اور چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے دینا بھر کے پارلیمنٹرینز پر زور دیا ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کی آواز بلند کریں اور القدس کی آزادی اور فلسطینی عوام پر اسرائیل کی جارحانہ اور ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف فلسطینی عوام کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے صدر کی حیثیت سے خطاب کے دوران کیا ۔

یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ سینیٹ آف پاکستان کے ایک وفد کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے وفد کے ہمراہ بین الپارلیمانی یونین اور اقوامتحدہ کی سالانہ شنوائی میں بھی شرکت کی اور شرکاء کو اپنے نقطہء نظر سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے امریکہ میں منعقد ہ ان اہم اجلاسوں میں پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا ۔

(جاری ہے)

نیئر حسین بخاری پہلے پاکستانی ہیں جنہیں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سربراہی دی گئی ہے ۔

نیئر حسین بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کا تنازعے بات چیت کے ذریعے اُسی وقت حل ہو سکتا ہے جب پُر امن ماحول قائم کیا جائے اور اسرائیل کو اُس کی غیر قانونی سرگرمیوں سے روکا جائے انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل کیلئے مخصوص وقت کا تعین ہونا چاہے اور مذاکرات بین الاقوامی اصولوں کی روشنی میں ہونے چاہیں انہوں نے کہا فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے سویڈن ، فرانس اور برطانیہ فلسطینی کی پارلیمنٹس نے سمت متعین کر دی ہے ہمیں اسی راستے پر چل کر فلسطینیوں کے جائز حقوق کیلئے کام کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے جائز حقوق کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اقوام متحدہ کی 1967 کی قراردادوں کے مطابق آزاد فلسطین کے قیام کیلئے کوشاں ہے جس کا دارلحکومت القدس الشریف ہو انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ بھی فلسطین کی عوام کے حقوق کیلئے کئی قراردادیں منظور کر چکی ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون اور دیگر عالمی رہنماؤں نے بھی اس موقع پر خطاب کیا

متعلقہ عنوان :