سپریم کورٹ میں نجی ٹی وی چینل کے سینئر اینکر پرسن کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی

پیر 24 نومبر 2014 17:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) سپریم کورٹ نے نجی ٹی وی چینل کے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ان کے وکیل عرفان قادر کی استدعا پر یکم دسمبر تک ملتوی کر دی ان کے وکیل والدین کی علالت کے باعث لاہور میں ہیں اور عدالت پیش نہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے پیر کے روز کیس کی سماعت کی جس کے دوران مبشر لقمان کے وکیل کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ نے عدالت کو بتایا کہ عرفان قادر والدین کی علالت کی وجہ سے نہیں آ سکے ہیں ۔

سماعت ملتوی کی جائے اس دوران مبشر لقمان نے عدالت سے استدعا کی کہ تحریک انصاف کا30 نومبر کو جلسہ ہے جس کی وجہ سے راستے بند کئے جارہے ہیں اس لئے سماعت اس کے بعد مقرر کی جائے اس پر عدالت نے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی ہے