اسلام آبا دہائیکورٹ : سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کل ہوگی

پیر 24 نومبر 2014 17:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) اسلام آبا دہائیکورٹ میں سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2014,15ء کے خلاف حا مد خان گروپ کے صدارتی امیدوار عبدالستار کی جانب سے دائر کی گئی آئینی درخواست کی سماعت کل منگل کو ہوگی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ پرمشتمل ایک رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ درخواست گزار عبدالستار کی جانب سے چوہدری اکرام عدالت عالیہ میں پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

درخواست میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر فضل حق عباسی ،وزارت قانون بذریعہ سیکرٹری اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کو فر یق بنایا گیا ہے ۔ گذشتہ سماعت پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیاتھا۔ درخواست نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ا یشن کے سالانہ انتخابات 2014,15 ء میں دھاندلی کی گئی ہے اور الیکشن کی گنتی بھی غلط ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :